فیس بک کی وجہ سے صارفین ناخوش اور حسد کی عادت میں مبتلا ہو کر ذہنی تناؤ
کا شکار ہو رہے ہیں ۔ یو نیورسٹی آف کو پن ہیگن کی جانب سے کی گئی ایک تازہ
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا استعمال کر تے ہوئے ایک ہفتے
کی بریک لیتے ہیں وہ اپنی زندگی سے زیادہ خوش ہونے کے ساتھ زیادہ ترقی
کرتے ہیں ۔ تحقیق میں 1095افراد میں سے آدھوں کو کہا گیا کہ وہ اپنی فیس بک
کی عاد ت چھوڑ دیں جبکہ آدھوں کو فیس بک پر لاگ ان ہونے کی اجازت تھی ۔
تحقیق مکمل ہونے پر یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے فیس بک
کا استعمال
نہیں کیا تھا ان میں نا خوش رہنے کا عنصر کم تھا جبکہ فیس بک کا استعمال کر
نے والوں میں یہ رحجان زیادہ تھا۔ ماہر تحقیق کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے
دوستوں کی جانب سے فیس بک پر مختلف طرح کی سرگرمیوں کے بارے میں جانتے ہیں
تو ہم قدرتی طور پر حسد میں مبتلا ہو تے ہیں اور ذہنی تناؤ کا شکار رہتے
ہیں ۔ اس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاۂے کہ فیس بک پر ہر وقت رہنے کی بجائے
اس کیلئے کچھ وقت مخصوص کریں ۔سوشل میڈیا فیس بک کی وجہ سے صارفین ناخوش
اور حسد کی عاد ت میں مبتلا ہو کر ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں ۔